شعیب اختر کی فلم کا تنازع، حکم امتناعی کیخلاف پروڈکشن کمپنی کی اپیل کی سماعت ملتوی
کراچی ( آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف دیا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔تاہم شعیب اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 30 اگست کے لیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.