انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے جمع کرانے کیلئے 24اگست تک مہلت دیدی
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے 24اگست تک مہلت دیدی ہے ،پی ٹی آئی نے نوٹس کا جواب دینے کی بجائے وکیل تبدیل کر لیا جس نے مذید مہلت طلب کر لی۔
منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی گوہر کی جگہ نئے وکیل سینیٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کیس کو دیکھنا چاہتا ہوں مجھے جواب جمع کروانے کے لیے کچھ وقت چاہیے اگلی سماعت تک تمام ڈاکومنٹس دے دیں گے اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی فائنانس مسعود شیرانی نے کیس کے حوالے سے کمیشن کو تمام تفصیلات سے اگاہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.