مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل،عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی

اسلام آباد(آن لائن)یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں، یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ، مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد پریڈ گراؤنڈ امڈ آئی۔شائقین مسلح افواج کی ڈریس ریہرسل دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور حب الوطنی کا اظہار کیا، خصوصی پریڈ کو دیکھنے والے شائقین کا کہنا تھا کہ اس سال بہت منفرد انداز سے پریڈ کا اہتمام کیا گیا، بہت دلکش اور ولولہ انگیز پریڈ دیکھنے کو ملی، محمد کبیر، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کیا نظم و ضبط ہے، کیا جذبہ ہے، یہاں آکر پورا پاکستان نظر آتا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہیہاں پر آنے کے بعد ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور ہماری فورسز ہمیشہ ہماری حفاظت کے لیے تیار کھڑی ہے ، ہم تمام افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا خون دے کر اس ملک کو سلامت رکھا ہے، میری بیٹی فوج میں ہے اور میں اپنی بیٹی کو اس ملک پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، میں اپنی عوام سے گزارش کروں گا کہ اپنے ملک سے محبت کریں، یہی ہمارا جذبہ ہونا چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہمیشہ آگے بڑھے گا اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

Comments are closed.