پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کا برادرانہ رشتہ مشترکہ عقیدے اور تاریخی تعلقات سے عبارت ہے، صدر زرداری

اسلام آباد(آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی ملاقات کی ہے اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کا برادرانہ رشتہ مشترکہ عقیدے اور تاریخی تعلقات سے عبارت ہے، صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت پر سعودی عرب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے وژن کو بھی سراہا ۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی، اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون ہے، دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے، تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے

، سعودی وزیرِ دفاع نے کہاکہ سعودی عرب علاقائی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے، صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عطائے اعزازات تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو نشان پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا۔سعودی وزیرِ دفاع کو ایوارڈ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف میں دیا گیا ۔ صدر مملکت نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو ایوارڈ پر مبارکباد دی، دفاعی تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود

Comments are closed.