چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں سہولتوں کا جائزہ
لاہور(آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے دو رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔آئی سی سی کا دو رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے ، ایونٹ آپریشنز کی سینئر مینیجر سارا ایڈگر اور مینیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ، اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اورانتظامات کا جائزہ لیا۔وفد پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں پویلین اور ہاسپیٹیلٹی باکسز کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ وفد نے میڈیا اینڈ کمیونیکشز کی سہولتیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا پریکٹس ایریا بھی دیکھا۔وفد اب اسلام آباد جائے گا جہاں ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے وفد کو جوائن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔خیال رہے کہ لاہور سے قبل وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔
Comments are closed.