جے یو آئی کاا ہم رہنما سینیٹر طلحہ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل جے یو آئی کی اہم وکٹ گرا دی،سینیٹر طلحہ محمود پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی اور مجھے ایک ہفتہ قبل آصف زردای نے بلایا تھا ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر آج میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور حالات سب کے سامنے ہیں ان مشکلات سے نکلنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی راہنما نیئر بخاری نے کہا کہ طلحہ محمود کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں وہ بصیرت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں انکا کردار نمایاں ہو گا اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے طلحہ محمود کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر قیادت جیالوں کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ان کی سیاسی بصیرت سے استفادہ کرے گی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جا رہا ہے اور آئین و قانون کی پامالی کی با رہی ہے انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں سنی اتحاد کونسل کی نہیں بنتی تھی انکی کوئی لسٹ جمع نہیں تھی انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں سرپرائز دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ پوری قوم کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا…

Comments are closed.