پنجاب پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاون جاری،110ملزمان گرفتار
لاہور(آن لائن)پنجاب پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف مہم میں تیزکردی، 110ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ترجمان پولیس کاکہناہیکہ پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز بھی لگا رہی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج اور110 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، ملزمان کے قبضے سے 35250 پتنگیں، 622 چرخیاں برآمد کرلی گئی۔ترجمان پولیس کیمطابق گزشتہ 31 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3328 مقدمات درج کئیگئے، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3461 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 212881 پتنگیں اور 14514 چرخیاں برآمدکرلی گئی۔ترجمان پولیس کیمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکے حکم پردھاتی ڈوروپتنگوں کی تیار،خریدوفروخت اوراستعمال کرنیوالوں کیخلاف زیروٹالرنس کیتحت قانونی کارروائی کی گئی۔آئی جی پنجاب کاکہناہیکہ سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں۔
Comments are closed.