وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑسے برطانوی ہائی کمیشن کی قونصلرکی ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصل مس زوئی ویئرنے ملاقات کی۔ مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن)کو حکومت کی تشکیل اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے،سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں اوراس مسئلے پرصحافیوں کوسوشل میڈیاپرتصدیق کے عمل کواپناناچاہئے،اور سوشل میڈیا سے متعلق پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوگا۔ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔مس زوئی ویئر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Comments are closed.