وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت میں ایک بار پھر تبدیلی
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ، آج ہونے والا اجلاس بھی موخر، وزیراعظم نے اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا،ملکی امن وامان، معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر غور اور فیصلے کئے جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر کردیاگیا ہے اجلاس کے وقت میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اب وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی امن وامان سمیت معاشی صورتحال سمیت سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور اور فیصلے کئے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آج نیول ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کرینگے اور وزیراعظم کی دو بجے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات بھی ہوگی ۔
Comments are closed.