وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی

اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی، تاریخ میں پہلی بار وزیرِ خزانہ کی جگہ وزیرِ خارجہ کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے ۔ وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیرِ اعظم شہبازشریف ہوں گے۔ کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ وزیر داخلہ کی جگہ وزیر خزانہ کو شامل کیا گیا ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ سیفران امیر مقام بھی سی سی آئی میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024ء سے وجود میں آئی ہے

Comments are closed.