وزیراعظم کا سرکاری تقریبات ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے دوروں کے دورا ن ریڈ کارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری تقریبات ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے دوروں کے دورا ن ریڈ کارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اظہار برہمی اور ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیاہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم نے ریڈکارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس اور اظہار برہمی کرتے ہوئے اس پر پوری پابندی لگانے کا حکم دیا ہے اور اسے انتہائی ناپسندیدہ عمل قرار دے یا ہے ۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے اب صرف سفارتی استقبالیہ میں ریڈ کارپٹ کا استعمال کیا جائے گا اور کسی تقریب میں یا اعزازیہ میں ریڈ کارپورٹ استعمال نہیں کیا جائے گا ۔

Comments are closed.