سپریم کورٹ کار پارکنگ سے مشکوک شخص کی موجودگی سے قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں
اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کار پارکنگ سے مشکوک شخص کی موجودگی سے قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔مشکوک شخص کوگرفتارکرلیاگیاجسے بعدازاں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ذرایع نے بتایاہے کہ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ شہری افغان نیشنل ہے۔گرفتاری کے بعدسپریم کورٹ سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک شخص کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا۔مشکوک شخص کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ وہ کس مقصد کے تحت سپریم۔کورٹ کی پارکنگ میں موجودتھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں ہرانے جانے والے کی سختی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ہر شخص سے ان کے قومی شناختی کارڈز چیک جاتے ہیں سپریم کورٹ روزانہ کی بنیادپرکوریج کرنے والے صحافیوں کے بھی دفتری میڈیاکارڈزچیک کیے جاتے ہیں۔جبکہ سپریم کورٹ میں میں مقدمات میں پیشی کے لیے آنے والوں کو خصوصی پاسز( کارڈز) جاری کیے جاتے ہیں۔
Comments are closed.