اسلام آباد(آن لائن) سانحہ نو مئی میں ملوث عناصر کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے پہلا بڑا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنا دیا ہے جہاں نو مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ان سب کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور یہ براہ راست نو مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث تھے ۔
اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے جیل کورٹ روم میں مقدمہ کا مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے 51 مجرموں کو 8 مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید اوربیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ یہ بات نمایاں ہے کہ سزا پانے والے تمام 51 ملزمان میں کوئی بھی پی ٹی آئی کا نمایاں عہدیدار نہیں، ان مجرمان کو جائے وقوعہ اور وقوعہ کے بعد ویڈیوز اور جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔دوران ٹرائل 119 گواہان نے بایانات قلمبند کروائے گئے جبکہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی بھی نامزد ہیں۔ان کا ٹرائل دوسرے مرحلے میں ہوگا ۔مقدے میں عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر ، زین قریشی اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنما عدالتی مفرور ہیں۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش بانی پی ٹی آئی سے بھی تفتییشی ٹیم نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت باقی تمام ملزمان کا چالان بعدمیں جمع کروایا جائیگا۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخر کار نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں گوکہ اس میں دس ماہ لگے لیکن دیر آید درست آید امید ہے کہ باقی کیسز میں ملوث عناصر بارے بھی فیصلے جلد ہونگے اور جو بے گناہ ہیں انھیں رہا کردیا جائے گا۔۔
Comments are closed.