داسو دہشت گردی میں مرنے والے 5 چینی باشندوں کی نعشیں چین پہنچ گئیں
اسلام آباد ، بیجنگ ( آن لائن ) داسو دہشت گردی میں مرنے والے 5 چینی باشندوں کی نعشیں چین پہنچ گئیں ،لاشیں رات کو نور خان ائیربیس سے چین کے لیے روانہ ہوئیں تھیں،وفاقی وزہر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین لاشوں کے ہمراہ چین پہنچے ہیں چینی صوبے ہوبئیے کے حکام و پاکستانی سفارتی حکام نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔چینی باشندوں کی لاشیں پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے زریعہ چینی صوبے ووھان پہنچی ہیں ائیرپورٹ پر چائنا انرجی انجینئرنگ کاروپوریشن کے چئیرمین سونگ بیلانگ اور ڈی جی ہوبئیے خارجہ امور افسر بھی موجود تھے چین پہنچنے پر چینی انجینئروں کی نعشیں چین حکام کے حوالے کر دی گئیں ۔لاشوں کی روانگی کے وقت نور خان ائیر بیس پر ایک مختصر و سادہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تقریب میں اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مہمان خصوصی تھے چین میں بھی نعشیں پہنچنے پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا چین میں چوہدری سالک حسین نے چینی صوبے ہوبئیے کی نایب گورنر چن پنگ سے بھی تعزیتی ملاقات کی۔
Comments are closed.