سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر موٴثر ہونے پر نمٹا دی
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نئے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے ۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر موٴثر ہونے پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر موٴثر ہونے پر نمٹا دی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیر موثر ہو چکی۔بابر اعوان نے کہا کہ اجازت دیں تو معاملہ پر چئیرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں،
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اس معاملے پر کیا ہو سکتا ہے۔لہٰذا نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے
Comments are closed.