پی آئی کی نجکاری کا معاملہ،اظہار دلچسپی کی درخواستیں3مئی تک طلب کرلی گئیں

اسلام آباد ( آن لائن )پی آئی کی نجکاری کا معاملہ،اظہار دلچسپی کی درخواستیں3مئی تک طلب کرلی گئیں ،کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا ۔ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں سے تین مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں جبکہ چوبیس جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 51 سے100 فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے آئی ایم ایف نے پی آئی آئی کی رواں مالی سال میں نجکاری کی شرط عائد کررکھی ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سال2023 میں پی آئی اے میں2 کروڑسے زائد مسافروں نے سفرکیا پی آئی ایسالانہ اوسطاً 50 لاکھ سیزائد مسافروں کو34 بیرون ممالک لیکرجاتی ہے پی آئی اے کے پاس97 منافع بخش انٹرنیشنل روٹس ہیں ایک ہفتے میں پی آئی اے260 پروازیں آپریٹ کرتی ہے سفرکرنے والوں میں5.5 فیصدکاسالانہ اضافہ ہوتاہے۔

Comments are closed.