نواز شریف سے شہباز شریف اور اراکین پارٹی کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، کھیل داس کوہستانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق موجود تھے ،ملاقات پارلیمنٹ ہاوٴس وزیراعظم چیمبر میں ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹ انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سینیٹ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی،نوازشریف نے مشکلات کے باوجود ایک بار پھر عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا،نواز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے منشور پر عمل اور فوکس کرنا چاہیے،عوام کی ہم سے بہت توقعات ہیں،اس موقع پر وزیر قانون نے چھ ججز کے خط کے بعد کی صورتحال اور از خود نوٹس بارے بریفنگ دی۔

Comments are closed.