اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول،سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد صورت حال میں نئی صورت حال سامنے آگئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ،قانون نافذکرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ،سکیورٹی اداروں نے تمام ترمعاملات کاجائزہ لیاہے اور مشکوک پاؤڈرکوبھی لیبارٹری میں بھجوایاجارہاہے۔آئی جی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی کوبھی عدالت عالیہ نے طلب کرلیاہے۔ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاوٴڈر موجود تھا ، عدالتی ذرائع نے بتایاہے کہ کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے ،خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجودہیں ،اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے اور معاملات کاجائزہ لیاجارہاہے ،اصل مسئلہ مشکوک خطوط میں بھجوائے گئے پاؤڈرکاہے جس کے بارے پتہ لگایاجارہاہے کہ اس میں کیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔ہائی کورٹ نے اسلام آبادپولیس کے سیکورٹی ہیڈزکوبلالیاہے اور اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.