پی ٹی آئی کا شروع سے ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک میں کسی صورت استحکام نہیں آنے دینا چاہے ،محسن جمیل بیگ
اسلام آباد ( آن لائن ) سینئر تجزیہ نگار اور صحافی محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں استحکام نہیں آنے دے گی الیکشن کمیشن قوانین دیکھ کر خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہوگا پی ٹی آئی کا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی ایوان میں تعداد زیادہ ہو اسے سیٹیں ملنے چاہئیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا شروع سے ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک میں کسی صورت استحکام نہیں آنے دینا چاہے وہ معاشی ہو یا سیاسی انتشار ، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو پی ٹی آئی نے فروغ دیا ۔
انہو ں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن قوانین دیکھ کر سینٹ الیکشن ملتوی کئے گئے ہونگے اس حوالے سے پی ٹی آئی کا شورمچانا کسی طور پر درست نہیں انہیں قانون اور آئین کو ماننا ہوگا پی ٹی آ ئی ایک انٹرنیشنل ایجنڈا ہے وہ قوتیں جو پاکستان کو معاشی طاقت نہیں دیکھنا چاہتی عمران خان ان کے ہاتھوں میں کھیل کر پاکستان میں ایسی سیاست کررہے ہیں ان قوتوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہر صورت پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ روکنا ہے ۔محسن جمیل بیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے کے حوالے سے میں کہو ں گا کہ مقصد یہ ہے کہ میں حیران ہو انٹیلی جنس اداروں کو زہر دیتے ہیں بندہ نہیں مرتا گولی مارتے ہیں بندہ نہیں مارتا گاڑی سے گاڑی مارتے ہیں کچھ نہیں ہوتا جو ججز ہیں ان کا جو ماضی ہے اس میں بہت سے فیصلے انہوں نے دباؤ میں کئے اور وقت نے ثابت کیا کہ وہ غلط تھے ان کو اپنے اندر بھی جھانکنا چاہیے کہ ماضی میں انہوں نے کیا کیا گل کھلائے کیا یہ آئین پر پورا اترتے ہیں اس کے علاوہ ان کی کرپشن ، ان کی پسند نا پسند سب دیکھے سارا الزام آپ آئی ایس آئی او ر دوسرے اداروں پر نہیں لگاسکتے اپنے آپ کو بھی دیکھنا چاہیے بہت سے کیسز جوڈیشل کمیشن میں پڑے ہیں پسند نہ پسند پر سنے جاتے ہیں ہمارے اداروں سے حالات قابو نہیں ہورہے ہیں جو چیزیں بکھر گئی ہیں ان کو سمیٹنا مشکل ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیز کا یہ فیلیر ہے کہ وہ ہینڈل نہیں کرپا رہی حکومت نئی نئی آئی ہے ان کو سمجھ نہیں آرہا کیا کریں اور عدلیہ اگر اس قابل ہوتی تو اس طرح کے فیصلوں کی ضرورت نہ پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جو امن وامان کے حالات ہیں جو بے روزگاری ، ، مہنگائی ہے ہم تو کم بتاتے ہیں میڈیا میں ماضی میں لنگر خانے کھول دیئے گئے لوگوں کو بے روزگار کردیاگیا ہمارے ملک کیخلاف جو نیوکلیئر سٹیٹ ہے پچیس چھبیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے آئندہ سالوں میں یہ ملک کیسے چلے گا اس کی کیا حالت ہوگی ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل کیا ہے ۔
Comments are closed.