حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت مل گئی
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت مل گئی۔اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی۔ نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکمران اتحاد کے اراکین کی مجموعی تعداد 226 ہوگئی۔نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکمران اتحاد کے اراکین کی مجموعی تعداد 226 ہوگئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت ماننے سے انکار کر دیا۔ نئی پارٹی پوزیشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد دکھایا گیا ہے۔
نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 122 ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 70 ہوگئی۔ ایم کیو ایم کی 22 جبکہ مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی کے چار جبکہ نیشنل پارٹی,مسلم لیگ ض اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔ حکمران اتحاد کے اراکین کی مجموعی تعداد 226 ہوگئی جبکہ اپوزیشن اراکین کی مجموعی تعداد 102 ہے۔ اپوزیشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی تعداد 88،جے یو آئی ف کے اراکین کی تعداد 11 ہے۔ بی این پی ،مجلس وحدت المسلمین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔اس وقت قومی اسمبلی کے مجموعی اراکین کی تعداد 328 ہے۔ بعض نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں ایک نشست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ انا باقی ہے۔
Comments are closed.