ماہ صیام کا آخری جمعہ! جمعة الوداع 5اپریل کو عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام آباد(آن لائن)ماہ صیام کا آخری جمعہ! جمعة الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا ،مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، فلسطینی مسلمانوں اورملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ ملک بھر کی مساجد میں جمعة الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات فول پروف تھے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات تھی۔ جمعة الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز خطبے دیئے ۔
علماء کرام و خطیب حضرات ماہ صیام اور جمعة المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیے مساجد میں فرزندان اسلام کا رش بڑھ جاتا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔ اس روز ہر مسلمان کی روح انتہائی پاکیزہ اور بلند درجات پر پہنچ چکی ہوتی ہے اور ہر مسلمان خود کو اپنے پروردگار سے بے حد قریب محسوس کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمعة الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں، اورتعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے جمعتہ الوداع پرمساجداورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات تھے۔حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات تھی، اہم مساجد اورامام بارگاہوں کے میں دروازوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے جبکہ نمازجمعہ کے اوقات میں ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں کے گشت کیلئے بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
Comments are closed.