چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا
اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا، ابھرتے ہوئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکول۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پاکستان بھر میں سکولز۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے مابین ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔
Comments are closed.