پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید عہدے سے مستعفی ، عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں د ئیے جانے کا امکان

لاہور (آن لائن) عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انکی جگہ عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔ عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر میر کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عامر میر کو پی سی بی میں میڈیا کنسلٹنٹ کی ذمہ داری فوری دیے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.