شوال کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ہوگا،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے،مرکزی اجلاس میں ملک بھر کے علماء کرام شریک ہوں گے ،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخیر آزاد کریں گے ۔

Comments are closed.