بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال کردی۔درخواست 22 اپریل کوسماعت کے لیے مقرر کرنے اوربشری بی بی کاطبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کے بعد جاری کیاہے، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے کہا کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں؟ آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے

، عدالت نے آج بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔عدالت نے بانی پی ٹی ائی کی اہلیہ کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی مرکزی درخواست 22 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی تھی، بشریٰ بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔

Comments are closed.