اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے ،وزارت داخلہ

کراچی(آن لائن)وزارت داخلہ نے راولپنڈی میں اہم شخصیات ،حساس اداروں اور اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،سندھ ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سیکورٹی فراہمی کیس میں وفاقی وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اورکالعدم گروپس کامنصوبہ ہے، پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.