فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے آئی بی چیف کا اہم بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد ( آن لائن )فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے آئی بی چیف کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ۔ آئی بی چیف نے کہا کہ ہم نے اپنا ریکارڈ چیک کیاہے ریکارڈ میں ریاست کے کسی ادارے کو حکومت سے ہٹانے کی سازش کا ثبوت موجود نہیں ہے حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ ٹی ایل پی بات چیت کی جائے۔ آئی بی چیف نے کہا کہ بات چیت کا مقصد یہ تھا کہ ٹی ایل پی مارچ کو ملتوی کرئے نومبر 2017 کا پولیس آپریشن ناکام ہونے کی وجہ واضح احکامات کا نہ ہونا تھااسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات تھے کہ آتشی اسلحہ استعمال نہ کیا جائے ۔ آئی بی چیف نے کہا کہ ابتدا میں پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب رہی بعد میں راولپنڈی سے مزید مظاہرین آئے اور پولیس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی۔

Comments are closed.