سویلین ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کے معاملہ کوسپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیاہے اور فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کردیئے ہیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 24 اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے تین سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

Comments are closed.