وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65سال تک عمرکی حد ختم کردی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65سال تک عمرکی حد ختم کردی،حکومتی ذرائع کے مطابق ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارکردی گئی ،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی،تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں،کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی،تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے،اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلزکے تحت تعیناتیوں کیلیے عمر کی بالائی حد نہیں ہوگی،اب65 سال کیبعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعدتوسیع ہوسکے گی،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نیترامیم تجویز کی تھیں،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی،ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں،وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی،وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے،وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرموٴثر بنایاجائیگا۔

Comments are closed.