بشریٰ بی بی کا الشفا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ، تمام رپورٹیں نارمل ، صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ،ذرائع
اسلام آباد(آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی بیوی بشریٰ بی بی کا الشفا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام رپورٹیں نارمل آ گئیں،ذرائع کے مطابق الشفا ہسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ۔چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساوٴنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں۔بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ۔بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔ تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔
Comments are closed.