بشری بی بی کی بنی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی کی عدم پیروی پر خارج شدہ درخواست بحال کیے جانے کے بعددوبارہ سے درخواست  22 اپریل پیر کوہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ،بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوں گے

Comments are closed.