سپریم کورٹ :صحافی ہراساں کیس آئندہ ہفتے مقرر کئے جانے کاامکان
اسلام آباد(آن لائن )ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کوہراساں کرنے کامقدمہ دواپریل کی سماعت کے بعددوبارہ مقررنہ کیاجاسکا، بنچ کی دستیابی صورت میںآ ئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقررکیے جانے کاامکان ہے۔گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے میڈیاریگولیشنزکی درخواستوں پرفریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کوبھی اگلی سماعت پر طلب کیاتھا جبکہ ایف آئی اے کوبھی صحافیوں کوگرفتار کرنے سے روک دیاتھا۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے دواپریل کوسماعت کی تھی اور کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔
Comments are closed.