ایف آئی اے انسپکٹر کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ،پولی کلینک ہسپتال میں انسپکٹر عمران دم توڑ گیا

اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے انسپکٹر کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ،پولی کلینک ہسپتال میں انسپکٹر عمران دم توڑ گیا،انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے افسر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ایف آئی اے انسپکٹر عمران طبیعت ساناز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر عمران جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت تھے کہ اچانک طبیعت ناساز ہو گئی اور اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا ،انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

Comments are closed.