میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن والے معاملے میں نہیں تھا تاہم میں اس کیخلاف تھا،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن والے معاملے میں نہیں تھا، تاہم میں ایکسٹینشن کے خلاف تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی سمیت تینوں جماعتیں جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی حامی تھیں ۔مجھے اس کا علم نہیں کہ جنرل باجوہ نے خود ایکسٹینشن مانگی تھی یہ نہیں ۔مجھے اطلاع ملی تھی کہ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن بارے غور کیا جا رہا ہے ۔میاں نواز شریف جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پر راضی نہیں تھے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں اکثریتی رائے تھی کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے دینی چاہیے ۔اب ہمیں ماضی کی باتوں میں نہیں پڑنا چاہئیے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کو متنازعہ بیانات کا نوٹس لینا چاہئے ۔نواز شریف کو اور شہباز شریف کو پارٹی کے اس معاملے کو سنبھالنا چاہئے ۔انہوں نے کہانواز شریف کی مرضی کے مطابق پارٹی کے فیصلے ہوتے ہیں ۔رانا ثناء اللہا کا پیسے لے کو جتوانے کا بیان ٹھیک نہیں انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا ۔رانا ثناء اللہ کے پاس اگر اس کا ثبوت نہیں تو انہیں پبلک میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔
Comments are closed.