نگران وزیراعظم کی طرح کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا، فیصل کریم کنڈی
اسلام آبا د( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اندازہ تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کابینہ میں شامل ہوں گے، کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا اختیار دیا تھا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی طرح کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا۔
نگران کابینہ کے اراکین پر بحث جاری ہے، جو بھی آئے وقت کے ساتھ دیکھا جائے گا۔ عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج بھی بحث ہورہی ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ 90 روز میں الیکشن تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے
Comments are closed.