اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پربھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھرتیوں کیلئے سٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے این او سی جاری کردیئے ہیں،وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے 15 تک کی 11 ، وزارت دفاع میں 465 سویلین آسامیوں ، وفاقی نظامت تعلیمات اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسا میوں اور فنا نس ڈویڑن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے۔
Comments are closed.