چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست کو پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا کردیاہے۔جمعہ کو چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایک اور پٹیشن آئی تھی اس کیساتھ اس درخواست کو یکجا کرینگے۔

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایک اور پٹیشن آئی تھی اس کیساتھ اس درخواست کو یکجا کرینگے،درخواستگزار نے کہاکہ وہ درخواست غالباً پی ٹی آئی کی تھی جو چیئرمین کے الیکشن کے روز دائر ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پہلے دیکھیں گے وہ کون سی درخواست تھی اس کے ساتھ اس کیس کو لگائیں گے۔درخواست گزار نے کہا کہ کیس کب سنا جائے گا، میں سرگودھا سے آئی ہوں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ جا سکتی ہیں ہم پہلے دیکھیں گے کونسی درخواست زیرسماعت ہے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed.