اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری
اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں آڈیو ٹیپس کی قانونی حیثیت سے متعلق جواب طلب کر لیاہے ، عدالت نے وفاقی حکومت کو 4 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیکریٹری ، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سیکرٹریز کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے کہا کہ جو تفصیلی رپورٹ سیکرٹریز نے جمع کروانی ہے ان کی درستگی کے بیان حلفی جمع کروائیں ، عدالت میں جواب 31 مئی کے آرڈر میں اٹھائے گئے سوالات کو مد نظر رکھ کر جمع کروائیں ،عدالت کو بتایاگیا اٹارنی جنرل موجود نہیں ، کچھ وقت دیا جائے ، وفاقی حکومت کا پہلے سے جمع کرایا جواب 31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں،18 اگست کو وزیراعظم کے سیکریٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ نجم الثاقب نے پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت نے نجم الثاقب کو پارلیمانی کمیٹی میں سمن کو معطل کر رکھا ہے۔
Comments are closed.