الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیاگیا
اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا، دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان شامل ہوئے، پنجاب سے 49، خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے متعلق جوابی خط ارسال کرتے ہوئے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا
، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن اور حلقہ وائر رکن قومی اسمبلی کے نام اور پارٹی سے آگاہ کیا۔ دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، پنجاب سے 49، خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی، دستاویز میں سنی اتحاد کونسل کو دوسری بڑی جماعت قرار دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120، پیپلزپارٹی کے 71، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں، آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، قومی اسمبلی میں اس وقت 7 آزاد ارکان ہیں۔ مسلم لیگ ضیا، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔
Comments are closed.