تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے: عرفان صدیقی
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہیکہ تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہبازشریف نے روک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے۔ نواز شریف ہر گز ذہنی طور پر وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہ تھے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثر ملا کہ شاید وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے پر آمادہ ہیں، ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے لیے بہت بے تاب اور بے چین تھے، تاثر دیا گیا کہ نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہبازشریف نے روک لیا لیکن یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں،
نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا۔ کوئی طاقت نہیں تھی، رانا ثنااللہ نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کے لیے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا، لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس نے کیے اسی نواز نے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا جو سلوک ہمارے ساتھ وہی اپوزیشن والوں کے ساتھ ہو ۔ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔ ہم ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں یہی نہیں مان رہے ۔
Comments are closed.