وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)آج وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر تائنات کر دیے گیا یہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے کیونکہ جب سے نئی حکومت وجود میں ائی ہے مختلف قیاس ارائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ میاں نواز شریف اور ان کی قریبی ٹیم شاید میاں شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ اس طرح مل کر نہیں چل رہے جس طرح کے انہیں چلنا چاہیےٓ اج کی اس اپوائنٹمنٹ کے بعد وہ تمام قیاس ارائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

اس اہم اپوائنٹمنٹ سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بالکل ایک ہیں اور وہ دونوں مل کر اس گورنمنٹ کو کامیابی کے ساتھ اگے لے جانا چاہتے ہیں اج کی اس اپوائنٹمنٹ کے بعد موجودہ حکومت مزید مضبوط ہو گئی ہے کیونکہ اس میں اگر کسی شخص کے دل میں کوئی شک تھا بھی تو وہ بھی مکمل طور پر دور ہو چکا ہے ۔

یہ ان تمام منفی قوتوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو کہ عرصہ دراز سے اس بیانیہ کو لے کر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان شاید اختلافات ہیں اور ان اختلافات کی وجہ سے شاید یہ حکومت زیادہ دیر نہ چل سکے – اسحاق ڈار کی اج کی ڈپٹی پرائم منسٹر کی اپوائنٹمنٹ کے بعد ایسی تمام منفی قوتوں کو ایک بار پھر شکست ہو گئی ہے۔انگریزی کا محاورہ ہے کہ Nothing Succeeds like success یہ بات واضح ہے کے اس حکومت کی کامیابی دیکھتے ہُوئے ہر کوئی موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی کی ٹیم کا اہم رکن بننا چاہتا ہے ۔

آگے بھی امید کی جا سکتی ہے کے باقی کولیشن پارٹنر بھی جلد ہی حکومت کا حصہ بن جائیں گے اور منفی قوتوں کا بیانیہ بالکل ہی زمین بوس ہو جائے گا۔

Comments are closed.