18رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان ، صدر عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا
اسلام آباد( آن لائن) نگران وزیراعظم کے انتخاب کے بعد 18رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان بھی کردیاگیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا ۔ تقریب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی شرکت کی ۔نگران وفاقی کابینہ میں مرتضی سولنگی کو نگران وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے
،سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ ، احمد عرفان اسلم وزیر قانون مقرر کر دیا گیا،شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ بنا دیا گیا، ڈاکٹر ندیم جان کو نگران وزیر صحت ،تابش گوہر کو نگران وزیر توانائی مقرر کر دیا گیا،ڈاکٹرعمر سیف کو نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے جبکہ انیق احمد کو نگران وزیر مذہبی امور صنعت کار اعجاز گوہر کو نگران وزیر تجارت مقرر کر دیا گیا،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر وزیر دفاع،جمال شاہ وزیر ثقافت ،شاہد اشرف تارڑ پوسٹل سروسز ،مدد علی سندھی وزیر تعلیم ،احمد تارڑ مواصلات کے علاوہ خلیل جارج، محمد سمیع سعید ،یگیڈ یئر (ر) مظفر رانجھابھی بطور وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہیں۔نگراں وفاقی کابینہ میں 11 وفاقی وزیر اور 7 معاون خصوصی شامل ہیں
Comments are closed.