انٹرپارٹی الیکشن اعتراض کیس،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اعتراضات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت ملتوی کردی۔ منگل کے روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور چیف فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن الیکشن کمیشن پیش ہوئے جبکہ ڈی جی پولیٹیکل فنانس الیکشن کمیشن مسعود اختر بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرائے ہیں اس حوالے سے سپریم کورٹ کا 23 نومبر اور 22 دسمبر کا فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں اس کی وضاحت ضروری ہے جس پر پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جو بھی اعتراض ہے اس کا جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتراضات کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات کی تفصیلات پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اعتراضات پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق سماعت ملتوی کردی… اعجاز خان

Comments are closed.