اسلام آباد( آن لائن)ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز نےاسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے جو کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوچکا ہے سینئر صحافی احمد منصور وی لاگ میں اہم تفصیلات سامنے لے آئےخط میں جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف بڑے الزامات لگائے گیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ جوڈیشل افسران کا کہنا ہے کہ انھیں نشانہ بنایا جا رہا، مایوسی، احساس محرومی، استحصال کا شکار ہیں۔ خط میں جسٹس کیانی پر اقرباء پروری، وکلاء و ججز کے مخصوص گروپ کی سرپرستی کے تشویشناک الزامات عائد کیے گئے ہیں اپنے من پسند جونیئرز کو پروموٹ کرنے کے لیے جوڈیشل افسران کا ریکارڈ خراب کرنے کا الزام بھی خط میں شامل ہے خط میں جسٹس کیانی پر اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010، سیکشن سکس تھری اور اسلام آباد جوًیشل سروس رولز 2011 کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا گیا ہےخلاف قواعد دو ججوں کو اسلام آباد جوڈیشل سروس میں برقرار رکھا گیا۔
چیف جسٹس کو لکھے خط میں شکایت کی گئی ہے جبکہ ماتحت عدلیہ کے ججز کے خط میں بیرسٹر فہد قتل کیس فیصلے پر اثر انداز ہونے کا الزام بھی شامل ہے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جسٹس کیانی کو ساتھیوں کے ذریعے عدالتی افسران کو دھمکیاں دینے کی عادت ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا خط 29 اپریل کو ارجنٹ ڈاک کے ذریعے ارسال کیا گیاجسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایات پر مبنی خط رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا خط میں جسٹس محسن اختر کیانی کے مبینہ طور پر قریبی وکلاء و ججز کے نام بھی لکھے گئے ہیں.خط میں مبینہ طور پر متاثرہ کئی ججز کے نام اور واقعات کی تفصیل بھی شامل ہے ۔۔۔
Comments are closed.