مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگ گئی،طویل آپریشن کے بعد قابو پا لیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں میں درختوں کو آگ لگ گئی

، مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں آگ لگی جسے سی ڈی اے اور این ڈی ایم اے حکام نے طویل مشترکہ کارروائی کے دوران آگ پر قابو پا لیا اور جنگلات کو بڑی تباہی سے بچا لیا،سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں حصہ لیا ، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں،وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم چیئرمین سی ڈی اے سے رابطہ کیا اور آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ،روبینہ خورشید عالم نے کہا کہ سی ڈی اے اور این ڈی ایم اے کے مشترکہ تعاون سے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،سیاحوں سے درخواست ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران ہائیکنگ سے پرہیز کریں۔پہلا ہیلی سکس ایوی ایشس سکواڈرن نے بھیجا جو راول ڈیم سے پانی بھر کے آگ بجھانے میں مدد کی جبکہ دوسرا ہیلی پاکستان آرمی نے بھجوایا ہے جس نے خان پور ڈیم سے پانی بھر کر آگ بجھائی،انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی بہت ممنون ہوں جنہوں نے اتنے کم وقت میں ریسپانس دیا،چیرمین این ڈی ایم اے، اور پاک فوج کی شکر گزار ہوں

Comments are closed.