پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 32 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد(آن لائن) ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں سرخ مرچ پاوڈر 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔#/s#
Comments are closed.