سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جڑانوالہ کا دورہ
جڑانوالہ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے سنےئر ترین جج اور نامزد چیف آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اتوار کو جڑانوالہ میں کریسچن کالونی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی ہمراہ تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جلائے جانے والے گھر اور چرچز دیکھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ میسحی برداری سے گفتگو اورمتاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فورا صفائی کرائی جائے۔ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں مدد کروں گا،
میں ذاتی طور پر آپ کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے ملنے آیا ہوں، یہ میرا آفیشل وزٹ نہیں ہے، انتظامیہ کو ہدایت کروں گا کہ بحالی کے تمام کام ہنگامی بنیادوں پر کریں۔متاثرین سے گفتگو میں فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں مدد کروں گا، بہت دکھ تھا اسی لئے ذاتی طور پر ملنے آیا ہوں۔متاثرین نے جسٹس فائز عیسیٰ سے کہا کہ ہمارے گھر اور املاک جلادی گئیں، ہمیں آپ انصاف دلانے میں مدد کریں، یہاں بچے اور خواتین بھی خوف کا شکار ہیں۔فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہر ممکن تعاون کروں گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے متاثرین میں کپڑے اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.