ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ”یوم تکبیر“پورے جوش وجذبے سے منایا گیا
راولپنڈی (آن لائن)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ”یوم تکبیر“پورے جوش وجذبے سے منایا گیا، سرکاری، سیاسی اور سماجی سطح پر شہر بھر میں مختلف ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی گئی جن میں قومی پرچم لہرائے گئے پاکستان، پاک فوج اور حکومت کے حق میں نعرہ بازی کی گئی، اس موقع پر ملکی سالمیت کے علاوہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ضلعی افسران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاعی سسٹم کو ناقابل تسخیر بنایا گیاآج کے دن ان ہیروز کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لئے اپنی خدمات انجام دیں بحثیت قوم ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اسی طرح چیف میونسپل افسر عمران علی کی قیادت میں میونسپل کمپلیکس سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریشن کے منتخب یونین کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا سے خطاب میں چیف میونسپل افسر نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لئے فخر کا دن ہے جس دن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دشمن پاکستان کو کمزور کرنے سازشوں میں مصروف ہے لیکن ہمیں ان اندرونی و بیرونی سازشوں کے سدباب کے لئے متحد ہونا ہو گا اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما واین اے57کے سابق امیدوارسجاد خان کی جانب سے بھی یوم تکبیر کے حوالے سے زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان، شیخ ارسلان حفیظ،چوہدری انعام ظفر اوردیگر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے 28مئی 1998 کو بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کردیاکہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ہے اوردیناکی کوئی طاقت اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کریگی اورمیاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایاتھا مسلم لیگ ن 28مئی والی جماعت ہے جبکہ تحریک انصاف9مئی والی جماعت ہے جو پاکستان اورپاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاکر وطن دشمن رویہ اختیار کئے ہوئے ہے لیکن میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ان کے ان ناپاک عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نے ملک کوایٹمی قوت بنایاتھااب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت ملک کومعاشی قوت بنائے گی جبکہ راولپنڈی میں پارٹی کی تنظیم نو ہوگی اور مخلص کارکنوں کو عہدیدار بنایا جائے گا تقریب سے ن لیگی رہنماؤں سردار طارق، ملک سلطان،مرزامنصور بیگ، مقبول شاہ،قائم دین خان،طارق قریشی،ندیم بھٹی ایڈووکیٹ، تنویر اختر شیخ،یامین کیانی، رضوان عباسی،شیخ ہارون اورشبیر احمد نے بھی خطاب کیاادھر مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹاگیا اور ملکی سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی، رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف سمیت دیگراراکین اور پارٹی عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔
Comments are closed.