نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا‘ اسحاق ڈار

لاہور(آن لائن)وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ سے اس کے قائد کو چھیننے والے آج رسوا ہو رہے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف تمام جعلی مقدمات انجام کو پہنچ چکے۔ وہ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی توثیق کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا دو ہزار سترہ میں نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نا اہل کیا گیا۔

انکی نا اہلی پراسی وقت ہم نے ایک قانو نی ترمیم پیش کی جو کہ با با رحمتے نے منسوخ کردی ۔ تو شہباز شریف نے پارٹی صدارت امانت کے طور پر سنبھالی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر یہ عہدہ آج نواز شریف کو واپس سونپ دیا گیا ہے ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوے ن لیگ کے سیکرٹیری جنرل احسن اقبال نے کہا میں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ۔ دو ہزار سترہ میں انھیں سازش کے تحت نا اہل کیا گیا ۔ ن لیگ سے اس کے قائد کو چھیننے والے آج رسوا ہو رہے ہیں ۔ نواز شریف دوبارہ اس عہدے پر آگئے انکا پارٹی صدر منتخب ہونا ن لیگ کو بھی ایٹمی طاقت بنا د ے گا ۔ رانا ثنا االلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا میاں نواز شریف کے خلاف تمام جعلی مقد مات اپنے انجام کو پہنچے ۔ اور وہ سرخرو ہو چکے ۔

Comments are closed.