عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں میری دعا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو،زرتاج گل
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں ،میری دعا ہے سب کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہو ،میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کیخلاف اتنے عرصے سے بے بنیاداوربوگس مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں کوئی تو حل ہو۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے اور ایک ایسا لیڈر بھی ہوتا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹ لیٹس کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر جا سکتا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا۔گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنایا تھا۔
Comments are closed.